جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک بھارت شدید جھڑپیں،شدید فائرنگ شروع،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون

سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شہید ہوئے،بھارتی فوج کی فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…