اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کےمابین جنگ ہوئی تو ایم کیو ایم (لندن )بھارت کا ساتھ دے گی ، را ، متحدہ میں معاملات طے پا گئے ۔ نیا اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی نوعیت کی چھوٹی یا بڑی جنگ ہوئی تو سندھ کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے سینکڑوں گماشتے افواج پاکستان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور بھارت کا ساتھ دیں گے ۔ ایم کیو ایم کے کچھ لوگ جو بظاہر
بانی متحدہ سے قطع تعلق کر چکے ہیں، وہ اندرون خانہ بیروز گار نوجوانوں کی تنظیم الطاف فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کے بھارتی بزنس مین سجن جندال کو بھی متحرک کر دیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں موجود بھارتی سفارت کار پاکستان کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی عمران خان کیخلاف چلائی جانے والی کسی بھی تحریک کو کامیاب کرا کر ملک میں انتشار پھیلا نے میں سرگرم ہو گئے ہیں۔