بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

مغرب کے لیڈرز نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا، یہ تماشا بند کیاجائے،عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،دوٹوک اعلان کردیا‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی چینلجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مغرب کے لیڈرز نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا، یہ تماشا بند کیا جائے،

اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی جس سے صورتحال خراب ہے، ماضی میں مسلمان رہنماؤں نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، مدینہ کی ریاست میں سب کویکساں حقوق حاصل تھے، مدینہ کی ریاست امیروں سے پیسہ لے کر غریبوں پرخرچ کرتی تھی، مدینہ کی ریاست میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا، دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا، ریاست مدینہ میں ٹیکس کی رقم غریبوں پرخرچ کی جاتی تھی، اسلام کی توہین پرمسلمانوں کا ردعمل آتا ہے تو مسلمانوں کو انتہا پسندکہا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے لئے آیا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی نے کہا پاکستان دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا اعتراف کیا، پاکستان میں کوئی دہشت گرد گروپ نہیں۔ میں نے مودی سے کہا کہ ہمیں بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے، جب بھی مودی سے کہا کہ مشترکہ مسائل پر مل کر کام کریں، جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوئے بھارت نے انکار کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیر میں اپنا مبصر بھیجنے کی دعوت دیتا ہوں، نائن الیون کے بعد جہادیوں کو دہشت گرد بنایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کا تاحیات رکن ہے، پلوامہ حملے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا گیا۔ پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا گیا، ہم نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے۔ پلوامہ میں 23 سالہ کشمیر نوجوان نے حملہ کیا، ہم نے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس کر دیا،

بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، 80 لاکھ کشمیری کرفیو میں رہ رہے ہیں، کشمیریوں کو جانوروں کی طرح قید رکھا ہوا ہے، 80 لاکھ جانوروں کو اگر اس طرح قید رکھا جاتا تو مغرب شور مچاتا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی نفری تعینات کی، بھارت نے اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی کی، وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، آر ایس ایس کا نظریہ مسلمانوں کی نسل کشی ہے۔

آر ایس ایس مسلمانوں اور عیسائیوں سے نفرت کرتی ہے، بھارتی کانگریس پارٹی نے آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ آر ایس ایس کے نظریے نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا۔ آر ایس ایس ہٹلر سے متاثر ہو کر بنائی گئی، تیس سال میں ایک لاکھ کشمیری ہلاک ہو چکے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گیارہ ہزار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کیا بھارت سمجھتا ہے کہ کشمیری غیر قانونی اقدامات تسلیم کریں گے، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔ پیلٹ گنز کے استعمال سے نوجوانوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرفیو اٹھے گا تو کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے، تکبر نے نریندر مودی کو اندھا کر رکھا ہے، نریندر مودی کہتاہے کہ سب کشمیر کی ترقی کے لیے کیا۔ بھارت 500 دہشت گردوں کو کشمیر بھیجنے کا الزام لگا رہا ہے، 500 لوگ 8 لاکھ کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔ اگر پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے لیے آزمائش کا وقت ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…