جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پاک فوج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں، بحری اور ہوائی جہازوں سے متعدد میزائل چلا دیے گئے، طاقت کا بھرپور مظاہرہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے جس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ائیر فورس بھی حصہ لے رہی ہے-جنگی مشق کے انعقاد سے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنگی مشق بحری دفاع

کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس کا نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – اس موقع پر امیر البحر نے کہا کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…