اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پار کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی آپ نے اسے عبور نہیںکرنا ، جب تک میں نہ کہوں ،انہوں نے کہا کہ میں اگلے اقوام متحدہ جارہا ہوں جہاں عالمی رہنمائوں کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ مودی ! ایک بزدل انسان ہی انسانوں پر ایسا ظلم کرسکتا ہو جو تم کشمیریوں پر کر رہے ہو جس میں انسانیت ہو کبھی ایسا نہیں کر سکتا، دلیر انسان عورتوں اوربچوں پر ظلم نہیں کرتا، جتنا مرضی ظلم کر لو کبھی کامیاب نہیں ہوگے کیونکہ کشمیریوں میں اب موت کا خوف ختم ہو چکا ہے ، اب تم انہیں شکست نہیں دے سکتے۔