اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو ہٹانے اور آصف محمود کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔