اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبروں کا ڈراپ سین، وزیراعظم عمران خان نے بالاخر بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبروں کا ڈراپ سین، وزیراعظم عمران خان نے بالاخر بڑا فیصلہ سنادیا، وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ان کی ٹیم کا حصہ ہیں،

ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے سب پر واضح کردیا ہے کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز سوا دو گھنٹے تک ترجمانوں کی ساتھ میٹنگ جاری رہی۔ اس اجلاس میں انہوں نے سب پر واضح کیا کہ ابھی تو میں عثمان بزدار کے ساتھ ہی کھڑا ہوں، جہاں کام نہیں ہوا وہاں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، جہاں ریفارمز ہو رہے ہیں، اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں، میں ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، اس لیے انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔وزیراعظم عمران خان نے تمام ترجمانوں کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کو میڈیا میں مثبت انداز میں پیش کریں۔واضح رہے کہ عمران خان چند روز قبل لاہور میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف بھی کر چکے ہیں اور بعض جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…