منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کردی گئی‎

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پر فردجرم عائدکردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود تھی،عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں براہم کردیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کرلیں،میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فردجرم عائد کرتے ہیں،آپ کہتے ہیں تو آپ کو فردجرم پڑھ کر سنادیں،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور ٹرائل میں ثابت کروں گا،عدالت نے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے دستخط کرنے ہیں یا نہیں،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی،خواجہ برادران نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیااورملزموں کو ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کردیں،عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبرتک ملتوی کردی۔سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 4 ہزار ارب قرضے بڑھے ہیں، کمپنیوں کو سوا 2 سو ارب چھوڑ دیا، کیا یہ انکا ذاتی پیسہ ہے۔

میرے خاندان نے آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑی ہے، اسی بات پر ہمارے اوپر فرد جرم عائد کی گئی۔لیگی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، محکمہ ریلوے کو دن رات لگا کر مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے محکمہ ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا، آئے روز ریلوے حادثات ہو رہے ہیں، کشمیر پر اے پی سی کیوں نہیں بلائی۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…