بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بھارت میں بھی پاک فوج کی کامیابیوں کی گونج‘‘ آئی ایس پی آر کی اپنے ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں سابق بھارتی جنرل نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عطا حسنین نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کر دی۔ لندن میں اسٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو مکمل طور پر مات دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جدید جنگی حربوں اور مہارت

میں بہترین پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ہیں اور ان کی اپنے ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں،انہوں نے پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ بھارتی حکومت میں تنازعات کے حل کی سمجھ بوجھ کے فقدان کے باعث پلوامہ حملے جیسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف نے سابق فوجی افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…