بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر جنرل باجوہ اور عمران خان کی قیادت میں ہی حل ہو گا! جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر مسلط ہوئی تو بھارت کو نیست و نابود کر دینگے،شیخ رشید کا دوٹوک اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر مسلط ہوئی تو بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے، سلامتی کونسل سے نہ مطمئن ہوں اور نہ مایوس ہوں ۔ ’’انڈین ایجنٹس‘‘ سن لیں جذبات کی بات نہیں اپنی قوم کے جذبات کو ساری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں۔

مسئلہ کشمیر جنرل باجوہ اور عمران خان کی قیادت میں ہی حل ہو گا ۔ فاشسٹ مودی دنیاکو گمراہ کرنے کے لئے مسلسل غیر ملکی دورے کر رہا ہے ، آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنا حکومت کا اچھا قدم ہے ۔جمعرات کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ کا خواہش مند نہیں لیکن اگر جنگ مسلط ہوئی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے اور بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے ۔ قوم کے جذبات میں ٹرمپ سے متعلق غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے لئے جس طرح جدوجہد کر رہا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سلامتی کونسل سے مطمئن نہیں ہوں لیکن مایوس بھی نہیں ہوں ۔ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر زندہ ہو گیاہے جنرل باجوہ اور عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ 10 محرم کے بعد کشمیر کے تمام بارڈرز پر جاؤں گا جن انڈین ایجنٹس کو تکلیف ہے وہ سن لیں میں جذبات کی بات نہیں بلکہ اپنی قوم کے جذبات ساری دنیا کو بتانا چاہتا ہوںہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔مسئلہ کشمیر ہر قیمت پر حل ہونا ہے ۔ عمران خان کے خلاف ایک گروپ پروپیگنڈہ کر رہا ہے قوم فوج اور کشمیریوں کے ساتھ ہے جو کشمیریوں کے ساتھ دھوکا کرے گا وہ مودی کا یار ہو گا غدار وطن ہو گا ۔

ہم کل جمعہ کو لال حویلی میں دن 11 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک احتجاج کریں گے ملک میں چلنے والی 138 ٹرینیں دن 12 بجے اپنے اپنے اسٹیشنز پر ایک منٹ کے لئے ہارن بجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نومبر دسمبر میں پاک بھارت کے درمیان جنگ سے متعلق دعوی ذاتی تجزیہ ہے میں نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ۔ کسی ’’سالے ‘‘میں جرات ہے تو چلا کر دکھائے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنا اچھی بات ہے ہمارے سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن ذاتی دشمنی نہیں ۔ وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کی قیادت میں خارجہ پالیسی زبردست چل رہی ہے مودی غیر ملکی دورے کر کے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے ۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب تاریخی ہو گا کشمیر کی آزادی کی جنگ شروع ہو گئی ہے کشمیر کو آزاد کرا کے ہی دم لیں گے ۔ صحافیوں کی جانب سے شہر پھیلتے ڈینگی مرض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہفتے میں ایک بار ان ہسپتالوں کو خود دیکھوں گا ۔ سکول ، کالج اور ہسپتال کا خود معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا بنیادی ایجنڈا صحت و تعلیم کو بہتر کرنا ہے ۔ اگلے تین مہینے ڈینگی مرض کے زیادہ خطرناک ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…