بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا قوم سے خطاب، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مظالم کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا‎

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کا نظریہ لوگوں کو قتل عام پر اکساتاہے، مودی کا اقدام کشمیر کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، مودی کے احمقانہ اقدام نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے،

آج آپ سے کشمیر سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں، حکومت میں آنے کے بعد پہلی کوشش امن و امان تھی، خطے میں امن کے لئے بھارت اور افغانستان سے بات کی، بھارت نے امن کے لئے ہماری ہر کوشش کو رد کیا، امن کوششوں کے جواب میں بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی ، بھارت نے کشمیر کے اقدام سے بتادیا کہ بھارت صرف ہندوﺅں کا ہے، آر ایس ایس کے لوگوں نے ہی گاندھی کو قتل کیا،وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے بڑی غلطی کی، مودی نے تکبر میں آکر مقبوضہ کشمیرمیں اقدام اٹھایا، بھارت آزادکشمیرمیں خفیہ حملے کی منصوبہ بندی کررہاتھا، میں خود کشمیر کا سفیر بن کر مسئلہ دنیا بھر میں اٹھاﺅںگا، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی وجہ سے کشمیریوں کو آزادی کا موقع مل گیا ہے 1965 ءکے بعد پہلی دفعہ مسئلہ کشمیرپر اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاگیا، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں ، انہوں نے آئندہ جمعتہ المبارک کو بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم سے احتجاج کی اپیل کی ، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، اور جب‎ تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ہر ہفتے کوئی نہ کوئی بڑا اقدام کریںگے اور ہر ہفتے قوم کو آگاہ کیاجائے گا،

ہم بتائیں گے قوم کو کہ اب کیا کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنا آخری پتہ کھیل دیا، اب جو کرنا ہے ہم کریںگے بھارت نے کشمیر کو اپنا حصہ بناکر عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ، انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ سوا ارب مسلمان آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں صرف پاکستانی نہیں بلکہ سوا ارب مسلمان دیکھ رہے ہیں، مسلمانوں پر جب ظلم ہورہاہے تو اقوام متحدہ ہماری مدد کرے گی یا نہیں؟ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ اگر جنگ کی طرف چلاگیا تو یادرہے دونوں ملکوں کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں اور اگر نیوکلیئر جنگ ہوئی تو صرف پاکستان اور بھارت میں تباہی نہیں ہوگی بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیںگے، انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیںگے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…