جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پر مہربان،بھاری پیکیج دینے کا اعلان کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے کے پی کے گیس سیکٹر کو9 ارب کا پیکیج دیدیا، یہ رقم کرک اور کوہاٹ کے بلاکوں میں پرانی گیس پائپ لائنوں کو نئی پائپ لائن سے تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہوگی جو خستہ حالت اور بو سیدہ پائپ لائن ہزاروں میٹر میں ان کی جگہ نیا نیٹ ورک بچھایا جائے گا ۔

اس سے کرک کوہاٹ بلاکوں سے نکلنے والی گیس کے بے تحاشا چوری اور یو ایف جی میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب روپے کا مذکورہ پیکیج مکوڑی ایسٹ گیس فیلڈ نیشپا(NASHPA) فیلڈ، چندا میلا گیس فیلڈ، مارم زئی گیس فیلڈ منزل لئی گیس فیلڈ، ٹل گیس فیلڈ، ڈھوک حسین گیس فیلڈ کے مختلف پائپ لائنیں نیٹ ورک کو آپس میں نئی جدید پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔ ان فیلڈز سے روزانہ 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قومی ٹرانسمیشن لائن میں آنا شروع ہو گئی ہے چونکہ کرک کوہاٹ، بنوں کے اضلاع میں نئے نئے گیس فیلڈز دریافت ہورہے ہیں جبکہ گیس پائن لائن نیٹ ورک بیس پچیس سالہ پرانا ہے اس لیے گیس بوسیدہ پائپ لائنوں سے جا بجا یا تو لیک ہورہی ہے یا اردگرد کے دیہات والے اس میں سوراخ کر کے غیرقانونی طور پر تنور، ہوٹل ریستوران چونے کی بھٹیوں میں چوری کی گیس استعمال کررہے ہیں جس سے سالانہ کروڑوں روپے کا زر مبادلہ ضائع ہورہا ہے اور اس چوری سے ایل این جی کی درآمد و تصرف بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…