جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور پابندیاں مسلسل چوتھے دن بھی جاری،حریت رہنما نظر بند،اشیاء ضروریہ کی قلت،صورتحال بدترین ہوگئی

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے جمعرات کو مسلسل چوتھے دن بھی سخت کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ رکھیں اورکشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پیر کو دفعہ 370کی منسوخی کے اعلان سے قبل ہی بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر کے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر لیاتھا۔ اس دفعہ کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

پوری وادی کشمیر اور جموں خطے کی ویرانی کا منظر پیش کرنیوالی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مسلسل تعینات رہے۔ سرینگر میں تعینات فوجیوں نے پورے شہر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گاڑیوں اور راہگیروں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے۔ وادی کشمیر کی طرح جموں، کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ، ڈوڈہ، راجوری، اودھمپور، کشتواڑاور دیگر علاقوں کی سڑکیں بھی ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مسلسل چوتھے دن بھی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز معطل اور وادی کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے ٹیلی ویژن، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر رکھی ہیں۔ وادی کشمیر کے لوگوں سے بیرونی دنیا کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ پابندیوں کے باعث مقامی اخبارات شائع نہیں ہو رہے ہیں اورانٹرنیٹ پر قدغن کی وجہ سے اپنے آن لائن ایڈیشن اپ ڈیٹ نہیں کر پارہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریبا تمام حریت رہنماء گھروں یا جیلوں میں نظربند ہیں۔قابض انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اشیائے ضرویہ کی قلت کی وجہ سے صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کیلئے دودھ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے مذموم بھارتی اقدام کے خلاف زبردست مظاہروں کے بعدقابض انتظامیہ نے لداخ خطے کے ضلع کرگل میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف مقبوضہ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے مسلم اکثریتی ضلع کرگل میں بھی زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے اور علاقے کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ کہا کہ بھارت نے دفعہ370کشمیریوں کی مرضی کے خلاف منسوخ کر دی ہے۔

قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف احتجاج کو روکنے کیلئے اب کرگل میں دفعہ 144لگا دی ہے۔دریں اثنا ضلع کرگل کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کل جماعتی ایکشن کمیٹی نے بھارتی صدر کے نام ایک یاد داشت میں دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے حوالے سے مذموم اقدامات سے یہاں کے حالات مزید خراب ہو نگے۔یادداشت پر شیخ نذیر الامحدی، شیخ صادق، آغا سید احمد رضوی، آغا سید محدی، حاجی محد علی، فیروز احمد، حاجی محمد، گلزار خان، ناصر منشی کے علاقہ گردوارہ کمیٹی کرگل کے کرن سنگھ نے دستخط کیے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…