بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں500 سے زائد سیاسی رہنماء اور کارکن نظربند ،متعددگرفتار کئی مقامات پرمظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں پیر کو بھارت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادپر تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد سے پانچ سو سے زائد سیاسی رہنمائوں اور کارکنوںکو نظربند کردیاگیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریبا تمام حریت رہنمائوں کو گھروں یا جیلوں میں نظربند کردیاگیا ہے ۔سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوںمیں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرینگر ، بارہمولہ ، گریز اوردیگر علاقوںکے عارضی حراستی مراکز ،جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں 560سیاسی رہنمائوںاور کارکنوں کو نظربند کیاگیا ہے جہاں پہلے ہی جھوٹے الزامات کے تحت پہلے ہی سینکڑوں حریت رہنماء اور کارکن نظربند ہیں۔ اس مرتبہ قابض انتظامیہ نے فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون جیسے بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی نہیں بخشا ہے جنہوں نے ہمیشہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔ پوری وادی کشمیرمیں مظاہرین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں تاہم ذرائع مواصلات پر قدغن کے باعث تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ میں چھ کشمیری شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ادھر سرینگر سمیت وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں سخت کرفیو نافذ ہے جبکہ ویرانی کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں پر خار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اوربھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے ۔ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سخت کرفیواورپابندیوں کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…