جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدام، مہاتیر محمد کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا، مودی سےایسا مطالبہ کردیا کہ کشمیریوں کے دل جیت لئے

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

کوالالمپور(آن لائن) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل دراآمد ضروری ہے۔ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ تنازع کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر 5 اگست کو ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی

موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔مہاتیر محمد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا اس معاملے میں چاہتا ہے کہ فریقین اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی پاسداری کریں تاکہ عالمی امن کو برقرار رکھا جا سکے۔ملائیشین وزیر اعظم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملائیشیا یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کا راستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…