بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب ،پانی گھروں میں داخل ، 6افراد جاں بحق

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /راولپنڈی (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنا شروع ہوگئی ،نالہ لئی میں پانی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کردیا۔

مورگاہ کے علاقے میں عمارت گر گئی ،سواں نالے میں پھنسے متعدد افراد کو نکا ل لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، عینی شاہدین کے مطابق پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کے دوران سیدپور کے مقام پر 29 ، سیکڑ ایچ ایٹ میں 69،شمس آباد 38 ،گولڑہ کے مقام پر 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنا شروع ہوگئی ،نالہ لئی میں کٹاریاں کی مقام پر ہانی کی سطح 13 فٹ پر پہنچ گئی ، واسا، ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کو ہائی الر ٹ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مورگاہ کے علاقہ میں عمارت گر گئی سواں نالے میں متعدد افراد میں پھنس گئے بعد ازاں سواں اڈے کے قریب پانی میں پھنسے لوگوں اور ان کی کار کو نکال لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مورگاہ جھامرہ میں گرنے والی بلڈنگ کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے مکان بہہ گیا،گھر کے چھ افراد میں سے ماں اور بچے کو بچا لیا گیا ،نشیبی علاقے کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ ادھر راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش آئیسکو کے دو فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث کینٹ کے تمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث کینٹ کے علاقہ گزشتہ تین گھنٹے سے بجلی سے محروم ہوگئے ، ایس ڈی اوویسٹریج کے مطابق آئیسکو کے زیر انتظام جاوید کالونی اور چیئرنگ کراس فیڈر میں فالٹ آ گیا ہے،جب تک بارش نہیں رکتی،عملہ بجلی کی سپلائی بحال نہیں کر سکتا۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ سے سوموار کے دوران طاقتور مون سون سسٹم ملک کے مغربی حصوں پر اثر دکھائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے سوموار کے دوران میر پور خاص، ٹھٹہ، حیدر آباد، کراچی، شہید بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ژوب، سبی، کلات، مکران، سکر، نصیر آباد، لاڑکانہ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی اور بالائی حصوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ،دریں اثناوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 6 افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کیمطابق راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث نالے کے کنارے پر بنے مکان میں سوئے 6 افراد عمارت منہدم ہونے سے برساتی پانی میں بہہ گئے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں تلاش کرکے نکال لیں گئیں جبکہ 2 افراد کو سرچ آپریشن کے بعد بچا لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے تصدیق کی کہ شدید بارش کے نتیجے میں مورگاہ میں واقع نالے کے کنارے پر بنا مکان منہدم ہوا اور عمارت میں سوئے 6 افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں تلاش کرکے پانی سے نکالی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نالے میں بہہ جانے والے 4 افراد میں ایک عورت مسرت بی بی ، نو سالہ بچہ ظہیر ، 21 سالہ عنایت شاہ اور 10 سالہ وہاب شامل ہیں، اس کے علاوہ ایک ماں اور بچے کو سرچ آپریشن کرکے زندہ بچا لیا گیا ۔دوسری جانب خرم کالونی کا رہائشی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گیا،32 سالہ محسن بیگ کی لاش راوت کے قریب سے ملی،محسن رات کو دوست کو چھوڑنے ڈی ایچ اے گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈھوک سیداں کے علاقے میں پانی میں بہہ جانے والا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا اور اس طرح ورگاہ میں عمارت بہہ جانے کے واقعہ سمیت بارشی پانی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھے ہو گئی۔دوسری جانب ترجمان ضلعی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا جبکہ راولپنڈی کٹاریاں میں ساڑھے گیارہ فٹ اور گوالمنڈی میں پانی 8 فٹ تک بلند ہو چکا۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…