جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جھڑپ اور بارودی سرنگ دھماکے ، بھارتی فوج کا بڑا جانی نقصان

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جھڑپ اور بارودی سرنگ دھماکے میں دو بھارتی فوجی ہلاک،3 زخمی،5نوجوان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح اس وقت ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب جنگجوئوں اور فورسز کے مابین شدید معرکہ آرائی ہوئی۔

یہ معرکہ آرائی دوران شب اس وقت شروع ہوئی جب فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طورپاندوشن نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔دفاعی ذرائع نے فوجی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مہلوک فوجی کی شناخت 8جاٹ کے رنبیر کے طور کی جو34آر آر سے وابستہ تھا۔زخمی فوجی کی شناخت دیپک کے طور ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا سلسلہ جاری تھا اور قابض فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا تھا،علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل اور کاروباری و تجارتی مراکز بند کر دئیے گئے تھے۔واقعہ میں مزید جانی نقصان کا احتمال ہے ۔ادھر پلوامہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کی ٹیم پلوامہ کے علاقے زاہد باغ میں معمول کی گشت پر تھی۔ اس دوران ایک فوجی اہلکار کا پاؤں زیر زمین نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا۔ہلاک اور زخمی اہلکاروں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ۔

دریں اثناء ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں پولیس تھانوں میں بندرکھا ہے ۔پولیس ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مذکورہ نوجوان مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کے لئے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا سانبورہ پانپورہ میں فورسز نے غلام حسن ڈار نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور یہاں سے انکے بیٹا رئوف احمد ڈار کوگرفتارکرلیا۔ادھر اس طرح کی ایک اور کاروائی میں فورسز نے چند ہارہ پانپور علاقے میں شبانہ چھاپے کے دورا ن شوکت احمد شاہ ولد آزاد احمد شاہ ،اشفاق احمد گنائی ولدعبد الرشید گنائی اورزاہد بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنان چند ہارہ ،ریاض احمد بٹ ساکن اندروسہ پانپورکو گرفتار کر کے تھانے میں بند رکھا ہے۔

ادھر کھریلو علاقے میں بھی اسی طرح کی گرفتاریوں کے اطلاعات ہیں جہاں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 5نوجوانوں کو فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے گرفتار یوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدگان مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کیں ملوث ہیں جسکے نتیجے میں انہیں پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے تاہم کھریو گرفتاریوں کی پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…