منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا پھر حملہ، مکان تباہ، ایک بچہ شہید،جہلم ویلی میں کھلونا بم پھٹنے سے 2نوجوان جاں بحق, ایل او سی پر کشیدگی برقرار ، حکومت پاکستان کی خاموشی پر شہریوں کا احتجاج

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ مقام( آن لائن )ٹیٹوال سیکٹر میں مارٹر کا گولہ لگنے سے مکان تباہ، ایک بچہ شہید گھر کے دس افراد شدید زخمی، جہلم ویلی میں کھلونا بم پھٹنے سے دونوجوان شہید۔ ایل او سی پر کشیدگی برقرار ،مبینہ جارحیت پر حکومت پاکستان کی خاموشی پر شہریوں کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نو بجے بھارتی فوج نے ٹیٹوال سیکٹر سے مارٹر کا گولہ فائر کیا ہے جوکہ چلہانہ پہالیاں میں ساجد نامی شخص کے مکان کی چھت پر لگنے سے مکان تباہ ہوگیا ہے۔ گھر کے اندر ایک چار سالہ بچہ ایان علی ولد محمد صدیق موقع پر شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ گھر کے دیگر دس افراد گلاب جان زوجہ برکت اللہ، رضیہ زوجہ صدیق، راشدہ بی بی ، صدف، عرفان صدیق، فخر، خرم، ارم رمیشہ پسران محمد ساجد شہناز بی بی دختر سلیمان شاہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس بانڈی محمد پرویز میر نے ہمراہ نفری زخمیوں کو تباہ شدہ مکان سے نکال کر ایم ڈی ایس چمبر منتقل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں بھارتی فوج کی طرف سے کھلونا بم پھٹنے سے دو نوجوان عقیل ولد خورشید سکنہ میراکلاں، وسیم ولد اکرم سکنہ بانڈی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز کی شدید گولہ باری کے بعد ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے سکول بازار بدستور بند ہیں۔شاہرائے نیلم ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ سیاحوں کو بحفاظت محفوط جگہوں پر منتقل کیا گیاہے ۔ گذشتہ روز کی گولہ باری سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیب پر گولہ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ محکمہ برقیات کی رہائشی عمارتوں اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت پاکستان کی بھارتی جارحیت پر خاموشی الیکٹرانک میڈیا پر مبینہ بھارتی جارحیت پر مناسب کوریج نہ ہونے پر شہریوں نے شدہد احتجاج کیا ہے۔

ایل او سی پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کارگل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے بوفورز توپوں کا ستعمال کیا ہے جس کی وجہ سے کرسٹل بم شہری آبادیوں میں پھینکے گئے ہیں۔ ڈیزاسٹرمینجمنت اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چھوٹی بوتل نما یا کسی بھی قسم کی مشکوک چیز دیکھنے پر ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے فوری طور پر پولیس اور فوج کو اطلاع فراہم کی جائے۔ سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس آفیسر اور ان کے سٹاف کی طرف سے بروقت رسیکیو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور آئی جی پولیس سے ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…