جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پارلیمنٹ حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 30  جولائی  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی) پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظو۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید جواد حسن عباس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور سیف اللہ نیازی کی حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔ع

دالت نے درخواستگزاروں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ان مقدمات میں عمران خان نے پہلے ہی حاضری سے مستقل استثنیٰ لے رکھا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…