اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کا دورہ امریکہ ناکام بنانے کیلئے حسین حقانی اور اپوزیشن کی پانچ اہم جماعتوں کے رہنما متحرک، بھارتی میڈیا کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

datetime 21  جولائی  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کا دورہ امریکہ ناکام بنانے کیلئے حسین حقانی اور اپوزیشن کی پانچ اہم جماعتوں کے رہنما متحرک، بھارتی میڈیا کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا دھماکہ خیز انکشاف ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا، موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کو متنازعہ بنانے اور دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے لیے حسین حقانی اور پاکستان کی پانچ اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکہ دورے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کے اہم اداروں کو ثبوت مل گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کو متنازعہ اور ناکام بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی،ن لیگ و دیگر تین اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما متحرک ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کو اس حوالے سے نہ صرف ذمہ داری دی گئی بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت ایک ایسا گھناؤنا کھیل بھی کھیلا جا رہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر ہوں اور دوسری جانب پاکستان کے اندر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کرکے مذہبی فساد برپا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تین اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اس وقت امریکہ پہنچ چکے ہیں اور ان کا اصل مقصد اس دورے کو متنازعہ بنانا ہے، اخبار کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پانچ انتہائی قریبی دوست بھی اس حوالے سے انتہائی متحرک ہیں اور امریکہ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ انڈین میڈیا اور انڈین لابی بھی اس دورے کا ناکام اور متنازعہ بنانے کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات حسین حقانی سمیت پاکستان کی سیاسی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اچھی خاصی فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور مریم نواز کی لاہور میں اس دورے کے حوالے سے اداروں کو اپنی گفتگو میں نشانہ بنانے کے پیچھے بھی یہی منصوبہ بندی کار فرما ہے،

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب کی ایک اہم شخصیت کا بیٹا بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حسین حقانی کی پلاننگ میں وہ بھی شامل ہے، مزید انکشاف کیا گیا کہ غیر ملکی بھارتی صحافی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ اس دورے کے موقع پر کوئی احتجاج کرا کر ایسا ماحول پید ا کیا جائے کہ اس کے ذریعے سخت پروپیگنڈا ہو سکے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک طرف منفی پروپیگنڈا کرکے اس دورے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسری جانب اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت اور اہم ادارے نہ صرف پرامید ہیں بلکہ حسین حقانی اور دیگر مافیا کے اوچھے اور گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…