جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کرپشن کرنیوالوں کیخلاف طبل بجادیا گیا ، حکومت کیا کرنے کرنے والی ہے؟ اعلان ہو گیا

datetime 21  جولائی  2019 |

کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا چاہے اس میں ہماری اپنی پارٹی کے لوگ شامل ہو بھی اس نے حساب دینا ہے، کوئٹہ کے عوام کو ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے

اقدامات اٹھارہے ہیں کوئٹہ شہر کیلئے ایک نیا ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سرہ غوڑگئی اور کاسی قبرستان میں چینی حکومت کے تعاون سے بننے والے شمسی ٹیوب ویلوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت علاقے کا نمائندہ چینی سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس کے نتیجے میں چینی سفیر کی کاوشوں اور مدد سے کوئٹہ شہر میں پانچ ٹیوب ویل کا کام مکمل ہوچکا ہے جس پر میں چینی سفیر کا شکر گزار ہوں ۔ ان شمسی ٹیوب ویلوں سے شہر کو پانی مہیا کیا جائے گا جو دن میں آٹھ گھنٹے مسلسل چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں سے عوام کو صاف پانی کا مسئلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں کو واسا کے مین پائپ لائن سے منسلک کئے ہیں ان ٹیوب ویلز سے روزانہ کی بنیاد پر نکالا جانے والا پانی تقریباً ساڑھے چار سو ٹینکر پانی بنتا ہے جو واسا پائپ لائن کے ذریعے عوام کو ملے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا چاہے اس میں ہماری اپنی پارٹی کے لوگ شامل ہو بھی اس نے حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اس پر حکومت کی کوئی کنٹرول نہیں اس لئے کہ ہماری پارٹی کے کچھ ممبران کے خلاف بھی احتساب کا عمل جاری ہے اور وہ ممبران اخلاقاً وزارت چھوڑ کر نیب میں پیش ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے خطیر رکھ؁ ہے اور یہ رقم عوام کی بہتری کے لئے خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی ہمارا اتحادی ہے اس کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں اور مشترکہ طور پر وہ کام کرینگے جو صوبے عوام اور ملک کے لئے بہتر ہو اور ایسا کام نہیں کرینگے جس میں صوبے کا نقصان اور قومی دولت کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کچھی کینال کیلئے بھی کافی رقم رکھی ہے۔ کچھی کینال منصوبے سے نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں کی دس ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور حاجیوں کی سہولت کے لئے کوئٹہ سے فلائٹ سروس شروع کیا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف اپنے جیبوں پر پیسے خرچ ہوئے وہ حکومتیں کچھ کرتی تو آج ہمارے لئے اتنے زیادہ مسائل کھڑے نہ ہوتے اور ملک 31 ہزار ارب ڈالر کا مقروض نہ ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…