شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین فنڈز کے اربوں روپے خوردبرد کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے،برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات

14  جولائی  2019

لندن(آن لائن)شہباز شریف پر برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خوردبرد کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خوردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکائونٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خوردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکائونٹ میں منتقل کر دیے گئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڑھ کروڑ پائونڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکائونٹس میں لاکھوں پا ئونڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اخبار نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پنجاب کے لیے 50کروڑ پائونڈ کی امداد دی تھی جو کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ میں شہباز شریف کے اکائونٹ میں بھیج دی گئی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا کہ شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں کیس کھولے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شرع کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…