پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر صوفی محمد انتقال کرگئے

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر(آن لائن) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیرمولانا صوفی محمد انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیرمولانا صوفی محمد انتقال کرگئے ہیں۔ صوفی محمد کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کردی ہے۔

صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ مولوی فضل اللہ کے سسر ہیں۔مولانا صوفی محمد 1933 کو لوئر دیر کے علاقے میدان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دینی تعلیم صوابی میں واقع پنج پیر کے ایک مدرسے سے حاصل کی۔ 80 کی دہائی میں مولانا صوفی محمد جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ 90 کی دہائی میں انہوں نے مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کے نفاذ کی تحریک شروع کی اور جماعت اسلامی سے علیحدہ ہوکر تحریک نفاذ شریعت محمدی کی بنیاد رکھی۔ 1994 میں ان کی تحریک نے پرتشدد راستہ اختیار کیا، علاقے میں صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے اس وقت کی حکومت نے صوفی محمد سے معاہدہ کیا لیکن معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکلے۔2001 میں نائن الیون واقعے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں چڑھائی کردی، افغان طالبان کی مدد کے لیے صوفی محمد نے اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ افغانستان چلے گئے تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ واپس آئے۔ اسی دوران اس وقت کی حکومت نے تحریک نفاذ شریعت محمدی کو کالعدم قرار دے کر تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور صوفی محمد کو قید کرلیا گیا۔2008 میں مالاکنڈ ڈویژن میں تحریک طالبان پاکستان کی بڑھتی سرگرمیوں کے باعث پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوفی محمد کو رہا کیا تاہم 26 جولائی 2009 کو انھیں دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔ 2018 میں صوفی محمد کو دوبارہ رہا کردیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…