جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

ویڈیو کے دوسرے حصے میں بڑا سیاسی دھماکہ تیار ، بقیہ حصے میں کونسی اہم شخصیات کے نام ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 8  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ویڈیو کے دوسرے حصے میں بڑا سیاسی دھماکہ تیار ، بقیہ حصے میں کونسی اہم شخصیات کے نام ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف کر دیا گیا .مسلم لیگ کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو کا بقیہ حصہ منظر عام پر لانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہیں اس دوسرے حصے پر

نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ معروف صحافی انصار عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اعلیٰ عہدیدار جو ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ اتنی اہمیت کے حامل ریاستی ادارے سے تعلق رکھنے والے اہم عہدہ دار کا نام موجود ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ویڈیو کے دوسرے میں جو نام آیا ہے اس کا تعلق نہ تو راولپنڈی سے ہے نہ ہی آبپارہ سے ۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں جج ارشد ملک کی باقی ماندہ بات موجود ہے ۔ جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان پر کیسے دبائو ڈالا گیا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ جاری کروں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل وکٹمائز کی بدترین مثال ہے۔رانا مشہود احمدخاں نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب سے یہ ٹٹو حکومت آئی تو عمران خان نے انکوئریاں کھلونا شروع کیں ،کیا اپنی جماعت کے ساتھ وفادری کرنا گناہ ہے ،اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ہماری وفاددری تبدیل کر لیں گے تو یہ بھول ہے آپکی ۔ انہوںنے کہاکہ جج ارشد کے معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے،مجھے ائیر پورٹ پر روکے جانے پر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا سب سے پہلے فردوس عاشق اعوان کا احتساب ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…