نتھیا گلی (این این آئی)نتھیا گلی، وزیر اعظم عمران خان کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھ کر سیاح اور مقامی افراد ششدر،ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،غیر متوقع طورپر وزیراعظم عمران خان کے قریب جانے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو سیکورٹی اہلکاروں نے نہیں روکا اور وزیر اعظم عمران خان کو نتھیا گلی میں چہل قدمی
کرتے ہوئے دیکھ کر سیاحوں اور مقامی افراد نے تصاویر بنوائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ویک اینڈ منانے ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں موجودہوتے ہیں،وزیر، اعظم عمران خان نے بارش کی بوندا باندی میں صبح نتھیا گلی میں چہل قدمی کی،وزیر اعظم عمران کو چہل کرتے دیکھ کر سیاحوں اور مقامی افراد نے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔



















































