اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’مجھے بتایا گیا کہ آپ کے شوہر کے بیگ سے ہیروئن نکلی ہے‘‘ میں نے پوچھا ،ریما نکلی ہے یا میرا؟ثنا اللہ کی اہلیہ کا حیرت انگیز بیان

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اے این ایف کو رات کو ڈیڑھ بجے کارروائی کے احکامات ملے۔مبینہ طور پر منشیات سے بھرا بیگ موقع پر نہیں دکھایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی جس میں مجھے زبان بند رکھنے کا کہا گیا۔لیکن جیسے اس نے مجھ سے بات کی میں نے بھی اسے ویسے ہی گالیاں دیں۔

جو میرے منہ میں آیا میں نے بول دیا پھر فون میں نے نہیں اس نے بند کیا۔جب مجھے بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ کے بیگ سے ہیروئن نکلی ہے تو میں نے پوچھا ریما نکلی ہے یا میرا نکلی ہے کیونکہ ہمارے خیال میں تو ہیروئن وہی ہوتی ہے۔ نبیلہ ثناء نے کہا ہے کہ انہیں فون کر کے ایک آدمی نے کہا کہ جب آپ کو کہا تھا کہ میڈیا پر آکر کوئی بات نہیں کرنی تو آپ نے بیان کیوں دیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی اس فون کرنے والے شخص کو اسی لہجے میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوائیاں لےکرآج بھی گئیں لیکن انہیں رانا ثناء کی دوائیاں پہنچانےنہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی دوائیاں اور دیگر ضرورت کی اشیاء ہمیشہ وہ خود گاڑی میں رکھواتی ہیں اوراس بار بھی رانا ثناء اللہ کی دوائیاں اور دیگر سامان انہوں نے ہی گاڑی میں رکھوایا تھا۔نبیلہ ثناء نے کہا کہ میں نے وہاں موجود ایک شخص کو کہا کہ میں گھر کی فوٹیج چیک کرلیتی ہوں آپ بھی گاڑی سے بیگ برآمدگی کی فوٹیج دکھائیں تو اس نے کہا کہ انہیں ہیروئن سےبھرا بیگ ملا ہے یہ نہیں کہا کہ گاڑی سےملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی کی کوئی غلط بات نہیں مانیں گے۔ نبیلہ ثناء نے بتایا کہ بہت زیادہ درخواست کرنے کے بعد صرف 5منٹ ملنے کی اجازت دی گئی ۔دوسری جانب ن لیگ نے بھی ان کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…