جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی ادارے نے دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے ممالک کی فہرست جاری کردی

datetime 3  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور (جی ایف پی) ملٹری اسٹرینتھ انڈیکس 2019ء نے اپنی فہرست جاری کی جس کے مطابق دفاعی صلاحیت میں پاکستان اسرائیل پر سبقت لے گیا۔ دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور

نے 2019ء کی اپنی فہرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر، چین دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان اور فرانس کی فوج ہے، اس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک کا نام پیش کیا گیا ہے۔ اس رینکنگ کے لئے ممالک کو 55 معیاروں پر پرکھا گیا ہے، ان میں فوجی وسائل، طبعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹینک کے مطابق اس فہرست میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر،برازیل اور ایران ترتیب وار دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔ اس رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 15واں نمبر ہے جبکہ اسرائیل کو 2019ء میں 17 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے 2019ء کے انڈیکس میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کے پاس 654,000 فوجی اہلکار، 786 جنگی جہاز اور 2,200 آپریشنل ٹینکس ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے پاس 170,000 فوجی اہلکار، 506 جنگی طیارے اور 2,760 ٹینکس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اس رینکنگ اور اعداد و شمار کو پاکستان اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…