اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خارجہ کو اہداف سونپ دیئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا،خط میں وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ سے 40 دنون میں دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لی گئی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ خط کے مطابق قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزیراعظم آفس اور وزارت خارجہ کے درمیان ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم۔ خط کے مطابق معمولی سزا یا جرمانہ نہ ادا کیے جانے کی وجہ سے قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کیے جائیں۔خط کے مطابق جن ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں ان سے قیدیوں کی بلامعاوضہ رہائی کی بات کی جائے۔خط کے مطابق جو خاندان جرمانے کی رقوم ادا نہیں کر سکتے، حکومت جرمانہ ادائیگی میں انکی مدد کرے گی۔خط کے مطابق دفتر خارجہ 40 روز کے اندر رپورٹ پیش کرے کونسے ممالک بلامعاوضہ رہائی دے سکتے ہیں اور کونسے ممالک کو جرمانہ ادا کرنا ہے۔ خط کے مطابق سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کی گئی کوشش کو پوری قوم نے سراہا۔خط کے مطابق دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خارجہ کو اہداف سونپ دیئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا،خط میں وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ سے 40 دنون میں دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لی گئی۔