بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

میاں نواز شریف اور مریم نواز نے 3 ارب ڈالر واپس کر دیے

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے تین ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین ارب ڈالرز واپس کر دیے ہیں اور مزید تین ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار ہیں،

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وہ بہت ہی ذمہ داری سے یہ خبر دے رہے ہیں کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے غیرملکی دوستوں تین بلین ڈالر دے دیے ہیں، ان دوستوں کو ہم نے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے بیچ میں ڈالا تھا، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جب تک اگلے تین بلین ڈالر نہیں آ جاتے بات آگے نہیں بڑھے گی، معروف صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ یہ پیسے اس لیے دئیے گئے ہیں کہ نواز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ میری جیل سے جان چھڑائی جائے، نواز شریف نے کہا کہ میں یہاں مرنے والا ہوں اور تم لوگ اللوں تللوں میں لگے ہوئے ہو۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ جو ہمارے غیر ملکی آقا اور دوست بات چیت کر رہے تھے، وہ کیا کر رہے ہیں، میں یہاں پڑا مر جاؤں گا، انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے کہا کہ آپ مجھے مرسی نہ بننے دینے کی بات کرتی ہیں مگر مجھے پتہ نہیں لگ رہا کہ میں کس کی موت مر جاؤں گا، جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ تین ارب ڈالر ہماری طرف سے ادا کر دیے گئے ہیں، اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پھر میری ضمانت اب تک کیوں نہیں ہوئی، اس کے جواب میں مریم نواز نے انہیں بتایا کہ مزید تین ارب ڈالر ہمیں جمع کرواناہوں گے تب آپ کی ضمانت ہو گی، چوہدری غلامحسین نے کہا کہ مریم نواز نے بتایا کہ ان تین ارب ڈالر ادا کرنے والوں میں آپ اور میں شامل ہیں، شہباز شریف اینڈ فیملی شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…