جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پرمقررہ وقت میں مکمل عملدرآمد کا اعادہ

datetime 22  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کے ایکشن پلان پر مقررہ وقت میں مکمل عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس 16 تا 21 جون امریکی شہر اورلینڈو میں جاری رہا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں شرکت کی۔ترجمان وزات خزانہ نے بتایا کہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی مدد روکنے کے

لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا اور پاکستان سمیت کئی ملکوں کی جانب سے قوانین کے عملدرآمد پر غور کیا گیا ہے۔ترجمان وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کی پیش رفت پر غور کیا جارہا ہے اور پاکستان اس کے ایکشن پر مقررہ وقت میں مکمل عملدرآمد کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات کا آئندہ جائزہ اکتوبر 2019 میں لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…