منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کیسز کے خاتمے کے لیے آصف علی زرداری نے حکومت کو 20 ارب ڈالرز کی پیشکش کر دی، عمران خان کا جواب میں حیرت انگیز ردعمل، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی جان اچکزئی نے ٹوئٹر  پیغام میں کیس ختم کرنے کے لیے آصف زرداری کی پیشکش کے بارے میں لکھا کہ آصف زرداری نے کیسز ختم کرنے کے لیے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کر دی ہے لیکن یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دی ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو وزیراعظم عمران خان سزا دلوائے بغیر چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس این آر او دینے کا کوئی اختیار نہیں جبکہ مستقبل میں ان کیساتھ بیٹھنے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، ہم ن لیگ کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی قوت سے اقتدار میں نہیں آئے انھیں جمہوریت کی قدر نہیں ہے انھیں احساس ہی نہیں کہ عوام کو کیا مشکلات ہیں، جو آسانی سے اقتدار میں آتا ہے اسے جمہوریت کی اہمیت کا کیا پتہ۔سابق صدر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چوٹ کھائی ہے اب حالات ٹھیک ہونگے، وزیراعظم عمران خان کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں ہے،اگر این آر او ہوتا تو کیامیں یہاں بیٹھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ممکنہ گرفتاری کی باتیں افواہیں ہیں ان پر کان نہ دھریں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب والے اپنی استعداد کے مطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں ان کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے میں بھی نیب حکام کی عزت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر سٹینڈ بلاول بھٹو لیں گے بلاول کی اپنی سوچ ہے جیسے وہ کہیں گے ویسا ہی ہوگا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز مشرف کی حکومت میں فرق صرف وردی کاہے مشرف نے وردی پہنی تھی لیکن عمران خان نے وردی نہیں پہن رکھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…