ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش عمران خان نے رقم کے ساتھ کونسی بڑی شرط رکھ دی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی صابر شاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پھر ان چیزوں کا پھر آغاز کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کےمطابق معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بار بار کہا جارہا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے ڈیل نہیں ہو رہی ۔اب قومی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کی جارہی ہیں ۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تقریر میں اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ عمران خان ے اچھے دوست ہیں ، میری طرف سے انہیں یہ پیغام دیں کہ معیشت کی بہتری کیلئے ہم تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان ایک قدم بڑھائیں تو اہم دو قدم بڑھانے کیلئے ہیں ۔ جبکہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ میثاق معیشت کیلئے تیار ہیں ، حساب بند کریں اور آگے بڑھیں ۔ اپنی تقریر میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے مفاہمت کا پیغام دیا گیا ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ آپ کے پاس جیل سے بچنے کیلئے ایک طریقہ پلی بارگین کا ہے ۔ اگر آپ پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دیں تو کیسز ختم کر دیئے جائیں گے ۔ جبکہ زرداری فیملی بھی یہی خواہش رکھتی تھی کہ ہم سے رقم لے لی جائے اور کیسز ختم کر دیئے جائیں ۔ لیکن حکومت نہ مانی ۔ دونوں خاندانوں کی جانب سے 12ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی ۔ صابر شاکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو نواز شریف کے اہلخانہ نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ہمارا پاس پلی بارگین کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…