اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو قوم سے خطاب کرینگے، اپنے خطاب میں وزیراعظم ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادے کی اپیل کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے خطاب کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج جمعہ کے روز
قوم سے خطاب کریں گے وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کریں گے اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم بجٹ پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور اہم قومی امور پر بھی بات کریں گے۔