پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اپریل 2007میں خواجہ برادران کے کتنی مالیت کے پرائز بانڈز نکلے؟نیب کا عدالت میں اہم انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیراگون سوسائٹی خواجہ برادران کی ملکیت ہے، ان کے شراکت دار قیصر امین وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔پیراگون غیر قانونی سکیم ہے، ٹی ایم اے نے سکیم کوعبوری منظور کیا، ایل ڈی اے نے پیراگون کی منظوری کی درخواست مسترد کی تھی۔ نیب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1997 میں ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بنائی گئی جس نے ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، یہ کمپنی قیصر امین بٹ اور سعید رفیق کے اہل خانہ کی ملکیت ہے۔700 کینال زمین لی گئی جسے2000 میں اسے بیچ دیا گیا جبکہ 2006 میں ڈیبونی نام سے ایک کمپنی بنا لی گئی اور خواجہ سعد رفیق کے نام پر کروڑوں روپے آئے۔وکیل نے عدالت میں بتایا کہ نیب کی وجہ سے یہ لوگ متحرک ہوگئے اور اس کمپنی کو ختم کرکے ایک نئی لمیٹڈ کمپنی ایئر ایونیو بنالی جبکہ خواجہ خاندان نیب کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بند کردی گئی اور یہ انکوائری اس لیے بند کی کیونکہ یہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے پرائز بانڈ نکل آئے۔اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ پرائز بانڈ کا اس سے کیا تعلق ہے جس پر نیب وکیل نے بتایا کہ خواجہ برادران کے 2007 اپریل میں 4 کروڑ 90 لاکھ کے بانڈ زنکلے تو آمدن سے زائد اثاثے ثابت نہیں ہو سکتے تھے اس معاملے کے بعد خواجہ برادران نے پیراگون بنا لی۔

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلا بیان چیئرمین نیب کی مرضی کا نہیں تھا، 3سال خواجہ برادران کے خلاف آمدن سے اثاثے کی انکوائری چلی، انکوائری کسی پرائزبانڈ کی وجہ سے بند نہیں ہوئی، انکوائری نیب نے بند کرتے ہوئے معذرت بھی کی تھی۔وکیل صفائی نے مزید استدعا کی کہ بجٹ اجلاس کے باعث عبوری ضمانت منظورکی جائے، اجلاس میں تجاویزکے لیے ماہرین سے مشاورت ضروری ہے، درخواست ضمانت پرحتمی فیصلے تک عبوری ضمانت منظورکی جائے۔بعد ازاں عدالت کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے انہیں خارج کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…