منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

اربوں کی لوٹ مار کیسے کی؟مشتاق چینی کے علاوہ مزید کتنے لوگ شہبازشریف کیخلاف بیان دینے کو تیا ر ہوگئے؟ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی

datetime 18  جون‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی تو شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں لیکن مشتاق چینی کے علاوہ7اور لوگ بھی ہیں جو عدالت میں پیش ہوکر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ یہ افراد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور کہیں گے کہ ہم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ان لوگوں کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی۔دوسری جانب مشتاق چینی کے شہباز شریف فیملی کے خلاف حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی ،جج سے رہائی کیلئے اپیل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ 2005 سے کاروبار کر رہا ہوں، سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے، ایک معاہدہ میرے، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔

مشتاق چینی نے بیان میں کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا، اس سے بھی تعلق بن گیا، 2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا، میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی.

سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔ وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے مزید کہا مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی، میرے اکاؤنٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی، جس سے کوئی تعلق نہیں، سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی، کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کے کمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مشتاق چینی طبیعت بھی خراب ہوگئی اور عدالت سے رہائی کیلئے اپیل کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…