جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں صورتحال بگڑ گئی،فائرنگ و توڑ پھوڑ، زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوششیں 

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی (آن لائن ) آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں صورتحال بگڑ گئی، پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے سندھ کے کئی شہروں میں فائرنگ و توڑ پھوڑ، زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش، لاہور میں بھی کئی مقامات پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں صورتحال بگڑ گئی ہے۔

خاص کر سندھ کے بیشتر شہروں میں امن  و امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے سندھ کے کئی شہروں میں فائرنگ و توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹوں کو بھی زبردستی بند کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاہور میں بھی پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرے کرنے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ نے آصف زرداری کی گرفتاری پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، سینئررہنماء  پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے پر  آج  یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ  آج  11 جون کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان کل احتجاج کرینگے۔ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔متنازع فیصلوں کے باجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پرپرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کیخلاف کاروائیاں کروا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔ واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو آج نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں گرفتار کرلیا ہے۔جس پر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…