ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حکومت نےعالمی بزنس ٹائیکونز کی آمد کی خوشخبری سنا دی ،یہ کب پاکستان آئینگے اور ان کا تعلق کن ممالک سے ہے؟جانئے

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے رواں ماہ عالمی بزنس ٹائیکونز کی پاکستان آمد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کی نوید سنادی۔لندن میں یو کے اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مرعوب ہو کر مصر،ملائیشیا اور گلف ممالک سے پاکستان

میں بڑے پیمانے پر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں 9 بزنس ٹائیکونز پاکستان پہنچیں گے۔وہ سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کاارادہ رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان ان کی سرمایہ کاری کی مکمل حفاظت کرے گی اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں جن سے انھیں بھاری فائدہ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…