بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

افغان صدر نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا افغان فورسز اور سرکاری اہلکار صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہیں،اشرف غنی کا عید پر قوم سے خطاب،887قیدیوں کی رہائی کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2019 |

کابل(این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ہونیوالی گزشتہ ملاقات کو مثبت اورتعمیری قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27 جون کو اسلام آبادمیں کریں گے،افغان فورسز اور سرکاری اہلکار صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہیں، صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی ۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات تعمیری رہی اور وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27 جون کو اسلام آبادمیں کریں گے۔افغان صدر نے عید کے موقع پر 887 قیدیوں کی رہائی کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے افغان فورسز اور سرکاری اہلکاروں کو صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کی۔افغان صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…