منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

زرتاج گل کی سرزنش لیکن کیا وزیراعظم نے اپنے دوستوں کو دل کھول کر نہیں نوازا؟ زلفی بخاری،صاحبزادہ جہانگیر، عون چوہدری اور نعیم الحق کون ہیں؟ فواد چوہدری،نعیم الحق اور صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے اپنے کون کون سے رشتے داروں کو نوازا؟جاوید چودھری کے انکشافات‎

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمیاتی تبدیلیوں کی وزیر زرتاج گل نے 27 فروری 2019ء کو سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان کو خط لکھ کر اپنی بہن شبنم گل کو نیکٹا میں ڈائریکٹرلگانے کی سفارش کی تھی‘ یہ خط لیک ہوا‘ وائرل ہوا اور آج وزیراعظم نے نوٹس لے لیا‘ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو ڈانٹ بھی پلائی اور یہ سفارش واپس لینے کا حکم بھی جاری کیا‘ وزیراعظم کا کہنا تھا نئے پاکستان میں اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں‘

وزیراعظم کا یہ فقرہ دل کو بظاہر اچھا لگتا ہے‘ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کیلئے تالیاں بھی بجائی جا رہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کیا یہ جسارت صرف زرتاج گل نے کی تھی‘ کیا وزیراعظم نے اپنے دوستوں کو دل کھول کر نہیں نوازا‘ زلفی بخاری کون ہیں اور ان کے پاس کیا مہارت ہے‘یہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز کیوں لگا دیئے گئے‘ صاحبزادہ جہانگیر کون ہیں اور یہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے بیرونی سرمایہ کاری لگانے کی آفر کیوں کی گئی؟ عون چوہدری کو وزیر اعلی پنجاب کا مشیر کیوں بنایا گیا، نعیم الحق کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے پر کیوں لگایا گیا اور کیا ان کی واحد کوالیفکیشن وزیراعظم سے دوستی نہیں اور ان کو جن جن محکموں میں لگایا گیا یہ کبھی ان محکموں کے قریب سے بھی نہیں گزرے تھے‘ ہم اگر وزیراعظم کے بعد دیکھیں تو نعیم الحق نے اپنے بھتیجے کو ریجنل ڈائریکٹر لگا دیا‘ فواد چوہدری نے فیصل حسین کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگوا دیا، صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے نوید بھنڈر کو اپنی ہی وزارت میں چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی لگادیا‘ کیا یہ اقرباء پروری نہیں تھی اور اگر آج زرتاج گل کی بہن کا آرڈر ”ری ورس“ ہو رہا ہے تو کیا یہ سارے آرڈر بھی واپس نہیں ہونے چاہئیں‘کیا ریاست مدینہ میں میرا بھائی جائز اور تمہارا بھائی اقرباء پروری‘ کیا اس کی گنجائش موجود ہے‘ وزیراعظم کو اقرباء پروری کا یہ ڈرم بھی صاف کرنا پڑے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے تھوڑی سی خاموشی کے بعد نیب کے خلاف دوبارہ گولہ باری شروع کر دی‘ کیا وجہ ہو سکتی ہے اور موجودہ حکومت کا بڑا فیلیئر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…