نیویارک(این این آئی) آئی ایم ایف کے ترجما ن جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے ، پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا۔آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں
معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کریگا۔ آئی ایم ایف ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے۔جیری رائس نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ترجمان آئی ایم ایف نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی۔جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کے لیے اخراجات بڑھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہوگی۔جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہوگی۔