بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عمران خان، ٹرمپ ملاقات کب ہوسکتی ہے؟،وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات میں پیش رفت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا عندیہ دیدیا۔شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ دوحہ میں جاری مذاکرات میں پیش رفت سے دونوں اہم رہنماؤں کی ملاقات کے لیے راہ ہموار ہوگی۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا طالبان اور امریکا کے مذاکرات میں

پیش رفت دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مشروط ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کو مشروط مت قرار دیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر بات چیت کا مرحلہ آگے بڑھتا ہے تو ماحول بہت سازگار ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم شخصیات ہیں اور دونوں ہی خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ میں مذاکرات تاحال جاری ہیں جو خطے میں امن اور استحکام میں پیش رفت کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے جس سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے ایران سے تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ جب کبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تب تب ایران اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ’ہر منفی‘ کوشش کو ناکام بنادیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان، ریاض کے ساتھ کھڑا ہے اور جب کبھی خطرہ ہوا ہم ہر ممکنہ خدمات پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی وفد چین میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی ماونت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جون میں ہونے والے ‘ایف اے ٹی ایف’ اجلاس میں

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا۔واشنگٹن کی جانب سے تین سرکاری افسران پر ویزا پابندی عائد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عائد کردہ پابندی ’عارضی‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ بے دخلی سے متعلق مسائل بڑی حد تک حل کر لیے گئے ہیں ، ویزا پر پابندی جلد ختم ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…