اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک )سابق وزیر خزانہ نے گزشتہ روز شیخ رشید اور بعد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد ممکنہ طور پروہ وفاقی کابینہ میں واپس آ رہے ہیں ،ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ وہ کامرس اور
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی دو وزارتیں رکھیں گے ۔واضح رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ ماہ وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور کوئی بھی نئی وزارت لینے سے انکار کردیا تھا لیکن اب ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کیلئے راضی ہو چکے ہیں۔