جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ملٹی ملین ڈالرز سبورژن ایکشن ’’ آپریشن اویناش‘‘ بھارت نے پاکستان کیخلاف تازہ دہشتگردی کی لہر لانچ کر دی اہداف کیا ہیں اور کن تنظیموں کو استعمال کیا جائیگا؟تہلکہ خیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملٹی ملین ڈالرز سبورژن ایکشن ’’ آپریشن اویناش‘‘بھارت نے پاکستان کے خلاف تازہ دہشتگردی کی لہر لانچ کر دی، نیو دہلی کی نئی کارر وائی ایک دفعہ پھر سے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے لانچ کی گئی ،سبورژن ایکشن میں افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشتگرد گروپس اور ڈرگ کارٹلز کو جوائنٹ آپریشنز کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ92کے مطابق اعلی سکیورٹی ذرائع نے الواڑہ (شمالی وزیرستان )میں دہشتگرد کارروائی کے بیک گراونڈ میں ٹاپ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا ان تازہ دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کی ایکسٹرنل سیکریٹ سروس’’ را ‘‘اور ملٹری انٹیلی جنس ملوث ہیں، ان کو افغان سیکورٹی سروس این ڈی ایس کی معاونت حاصل ہے ،افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے دہشتگرد گروپس اور ڈرگ کارٹلز کے کرائے کے سپاہیوں کو ان کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جن میں غیر ملکی فائٹر بھی شامل ہیں،الواڑہ دہشتگرد حملہ انہی گروپس سے لانچ کرایا گیا،آپریشن کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ایک میں سابق فاٹا اور خیبر پختونخوا اور دوسرے میں بلوچستان اسکا ٹارگٹ ہیں،پاکستان کی افغانستان کے ساتھ بارڈر پر فینسنگ کو نقصان پہنچانا بھی ہدف ہے ، سابق فاٹا علاقوں میں بدامنی ،سی پیک کو ٹارگٹ کرنا،بلوچستان میں بدامنی پھیلانا،سیکورٹی فورسز پر حملے ،پاکستان مخالف علاقائی جماعتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ آپریشنز کرکے بغاوت کے جذبات ابھارنا اس آپریشن کے اہداف ہیں، ان کارروائیوں کے لئے ٹی ٹی پی ،جماعت الاحرار،داعش،لشکر جھنگوی اور ان جیسے دیگر گروپس ،بلوچ لبریشن آرمی،بلوچ ریپبلیکن آرمی،بلوچستان لیبریشن فرنٹ،بلوچ ریپبلیکن پارٹی ،پشتون تحفظ موومنٹ اور ان سے قریب دیگر گروپس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

کابل میں بھارت کا سفارتخانہ ان کارروائیوں کا مرکز ہے ،را کا سٹیشن چیف افغانستان اور ملٹری انٹیلی جنس کا کمانڈر انڈر ڈپلومیٹک کور میں ’’ آپریشن اویناش‘‘ چلا رہے ہیں،سب سٹیشنز میں سرفہرست جلال آباداور سپن بولدک شامل ہیں،افغان صوبوں کنڑ پکتیا اور نورستان کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ،ڈرگ کارٹلز کا پیسہ بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، آپریشن کی مالی سپورٹ کا ایک حصہ بھارتی ایجنسیوں کے سیکریٹ فنڈ ز سے آ رہا ہے ۔

پاکستان ،افغانستان بارڈر پر فینسنگ مکمل ہو گئی تو ڈرگ کارٹلز کا دھندہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا ،ذرائع نے بتایا این ڈی ایس کے ننگرہار،کنڑ،قندھار اور پکتیا میں سیف ہاوسز پر بھارتی را اور ملٹری انٹیلی جنس کے آپریٹرز کی موو منٹ سپاٹ کی گئی ہے ۔ ملک کے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے ہیومن اور ٹیکنیکل انٹیلی جنس کی بنیاد پر ’’ آپریشن اویناش‘‘ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے افغانستان سے 70سے 80دہشتگردوں نے حملہ کر کے 3پاکستانی نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…