ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کو اب ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی آئی پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کی پائیدار ترقی میرا عزم ہے، جسے پورا کروں گا اورپسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔ سابق ادوار میں جن شہروں کو نظر انداز کیا گیا، وہاں اتنے ترقیاتی فنڈز دیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وہ آج وزیراعلی آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر شہر کی قسمت بدلے گی۔گزشتہ حکومتوں میں محض چند شہروں پر ترقیاتی وسائل خرچ کئے گئے اور ترجیحات میں قومی ضروریات کاخیال نہیں رکھا گیا ۔ماضی کے حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا اورسابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے آنے والے سالوں کے بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے،جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کی ترقی کے لئے متناسب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ نئے پاکستان میں عام آدمی سر اٹھا کر جئے گا۔ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے۔ غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر آئی ہے اور عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر دیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں اورمخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب۔نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ عام آدمی کو وہ سہولتیں دینے کے لئے کام کر رہے ہیں جو اس کا حق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…