پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

احتساب کا شکنجہ مزید سخت ،تین اہم وزراء کیخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم نے اجازت دے دی، سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)احتساب کے شکنجہ کی مزید سختی سے وفاقی حکومت کے تین وزراء کے گرد بھی فیصلہ کن تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے کرپشن پرسمجھوتہ نہ کرنے کا اشارہ دیدیا۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت کے تین وزراء کے گرد احتساب کے لیے تحقیقات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہیں،دو وزیر کے اثاثہ جات بڑی تیزی سے بڑھنے جبکہ ایک وزیر کی منی لانڈرنگ کے شواہد تحقیقاتی ادارے کو موصول ہوئے ہیں۔احتساب ادارے نے خفیہ طور پر اثاثہ جات کی مانیٹرنگ کی تو دو ایسے وزرا ء کا معلوم ہوا ہے کہ جن کے اثاثہ جات چھ ماہ کی مدت میں

دن دوگنی اور رات چوگنی بڑھنے لگے جبکہ ایک وزیر سے متعلق معلومات ملی ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں تاہم ذرائع نے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کیا منی لانڈرنگ تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تین وزرا ء سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے کرپشن پر نو کمپرومائز کا کمنٹ دیا جس پر انکے ارد گرد بیٹھے رفقا پریشان ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد ان تین وزراء کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا اور قوی امید ہے کہ انکے خلاف ریفرنس فائل کر کے ان سے استعفیٰ لے لیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…