بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،بے حسی کی انتہا ہوچکی، ہر طرف کرپشن ، لوٹ مار ، بیروز گاری اور ناانصافی کا دور دورہ ہے،وفاقی وزیر بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ پھٹ پڑے

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بننے کے بعدپہلی بار ننکانہ صاحب آمد ، شہریوں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ، ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمدشاہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ۔یہاں غریب کے لیے علیحدہ اور امیر کے لیے علیحدہ قانون ہے ۔ ملک لوٹنے والے جب سے احتساب کی زد میں آئے ہیں تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اگر آج بچہ بھی انٹر نیٹ پر سرچ کرے تو اسے بھی پتہ چل جاتا ہے کہ دنیا کے سو بڑے کرپٹ لوگ کون ہیں ۔انہوں نے کہا میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان ایک ایماندار انسان ہے اور وہ پاکستان کی بہتری کے لیے شب و روز کوشش کرر ہا ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے حسی کی انتہا ہوچکی ہے ہر طرف کرپشن ، لوٹ مار ، بے روز گاری اور ناانصافی کا دور دورہ ہے ۔واضح رہے کہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمدشاہ کو گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر بنایا گیا تھاجس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…