ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بڑے صوبے میں 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ،تفصیلات جاری

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان کے دو شہروں میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ، باخبر ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان کے دو شہروں کوئٹہ اور گوادر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ،ذرائع نے بتا یا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے پہلے مرحلے میں حکومت بلوچستان اور اور منسٹری آف ہاؤسنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت

پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں 5ہزار فلیٹ ،گوادر میں 55ہزار فلیٹ ،اور فشر کالونی میں 54ہزار فلیٹ سمیت دیگر علاقوں میں تعمیرات کی جائیں گی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اطمینا ن کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے گھروں کی کمی پر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت کو بھی فروغ ملے گا وزیراعظم نے منصوبے میں زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کی شمولیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…