منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،کوچ کرنے کا وقت آگیا،ہر حال میں حکومت کو ختم کرکے رہیں گے، آصف علی زرداری نے دھماکہ خیز اقدام کااعلان کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لاڑکانہ (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم جیل میں ہوں یا باہر ہر حال میں اس حکومت کو ختم کرکے رہیں گے، اگر موجودہ وزیراعظم کو رہنے دیا تو پاکستان کو سو سال پیچھے دھکیل دیگا،سلیکٹڈحکومت کو 18 ویں ترمیم کے خاتمے کے لیے لایا گیا ہے، اب وزیراعظم خود بھی پھٹ پڑا ہے کہ خزانہ خالی ہے، اگر پیسہ تم سے اکٹھا نہیں ہورہا تو چھوڑ دو، کوچ کرنے کا وقت آگیا ہے ، ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،

اسطرح غریب جی نہیں سکتا، ڈالر 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، تیل چائے، پھل، سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، 10سے 20 ہزار کمانے والا مہنگی بجلی کا بل کیسے ادا کریگا، اب حکومت کو نکالنے کی تیاری کریں، ہم جلد اعلان کریں گے اور اسے نکالنے کی تحریک کا اعلان کریں گے۔جمعرات کوگڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی40ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو 40 سال گزر چکے ہیں، ذوالفقار بھٹو کی سوچ ہمیں آج تک یاد ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ دور دراز سے لوگ ذوالفقار بھٹو کو سننے کے لیے آتے تھے، اس زمانے میں بھی اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار بھٹو کا مذاق اڑاتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بھٹو کو کل ہی قبر میں اتارا ہے، ان کی سوچ ہر جگہ زندہ اور موجودہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں اب ان لوگوں کو اقتدار سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، ملک کی بہتری کے لیے اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے اس لیے ان لوگوں کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی طریقہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، ڈالر کی قدر بڑھ گئی اور غریب کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ،غریب کے لیے بجلی کا بل دینا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کو غریبوں کا احساس ہی نہیں ہے۔ ٹماٹر اور پیاز سمیت ہر چیز دگنا ہو چکی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ بھائیو! تیار ہو جاؤقت آ گیا ہے۔

انہیں گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ چاہے میں جیل میں ہوں یا باہر اب ان کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ کارکن صبر کریں، بہت جلد ان کو نکالنے کی تحریک چلائیں گے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ان کو ایوانوں سے نکالیں گے۔ ہم سڑکوں پر رہیں گے اور ان کو نکال کر ہی واپس آئینگے۔ اگر موجودہ وزیراعظم کو رہنے دیا تو پاکستان کو سو سال پیچھے دھکیل دے گا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم خود پھٹ پڑا ہے کہ پیسہ اکٹھا نہیں ہو رہا۔

اگر پیسے اکٹھے نہیں ہو رہے تو اقتدار چھوڑ دو۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔ اٹھارویں ترامیم کو ختم کرنے کے لیے میرے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔اب حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، اگر حکومت برقرار رہی تو پاکستان100 سال پیچھے چلا جائے گا۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مجھے حکومت کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن ملک کے مستقبل کے لیے موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔قبل ازیں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ سندھ سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے،

اگر پاکستان بھر سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہمیں دیا جائے تو اس ہدف کو پورا کرنے میں بھی کام یاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے ٹیکس کا معاملہ ہمیں دیکھنے دیا گیا تو اس میں بھی کام یابی حاصل کریں گے۔آج ہم شہید بھٹو کی 40 ویں برسی کے لیے جمع ہوئے ہیں، شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا، ملک کو اکٹھا کیا، بھٹو صاحب نے آپ کو آواز دی، طاقت دی، اب بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں مشن آگے بڑھائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود مانا کہ وہ حکومت نہیں کر سکتی، تو ہمیں موقع دو ہم پورے پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور وفاق میں عوام کی خدمت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…