بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

مہنگائی مزید بڑھے گی، ترقی کے اہداف بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیشگوئی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی۔سالانہ رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے باعث زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق

رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث بجٹ خسارے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی متوقع ہے تاہم یہ پھر بھی بلند شرح پر رہے گا،بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث بھاری غیرملکی قرضے لینا پڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…