پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے کی چیز 5 روپےکی ہوگئی قوم مہنگائی کم نہ کرنے پران سے استعفیٰ طلب کرے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سندھ کو حکمرانوں کے شر سے بچائے، پی ٹی آئی سرکار مشرف کی شیڈو حکومت ہے، پی ٹی آئی حکومت کوجمہوری کہنا مناسب نہیں ہے درحقیقت یہ پرویز مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں۔ عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے کی چیز پانچ کی ہوگئی۔

کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہر بار کوشش کی کہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، آج مہنگائی کا سونامی ہے، پٹرول اور تیل کی قیمت بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں، راتوں رات ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کسے فائدہ ہوا، یہ کہتے ہیں 10 سال میں یہ ہوا وہ ہوا، یہ نہیں کہتے 10 سال آمر رہا، قوم کو اور کتنے کڑوے گھونٹ پلاؤ گے؟۔خورشید شاہ نے مزید کہا سندھ صوفیا کی سر زمین ہے، اللہ پاک سندھ کو عمران خان کے شر سے بچائے، عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، وہ خود اس بات کا اعتراف کرچکے، وزیر اعظم کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کیلئے کون سے منصوبے کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے، یہ مشرف کے لوگ ہیں، روپ بدل کر آئے ہیں، ملک نعروں سے نہیں چلے گا عملی طور پر کام کرنا ہوگا، مشرف کی کابینہ کو موجودہ حکومت کا حصہ بنایا گیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں کہا جاتا رہا پٹرول پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے، ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، عمران خان کنٹینر والی سیاست کر رہے ہیں، تبدیلی کے باعث بی آر ٹی منصوبہ 40 ارب سے 110 ارب کا ہوگیا، عمران خان کے سونامی کا مطلب تباہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک بچانے کے لیے قربانی دی۔

ہم نے پارلیمانی نظام بہترکرنے کی کوشش کی، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کوتیار ہیں، ہم جیلوں میں جانے کے لیے تیارہیں لیکن عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، وہ خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ، حکومت کے پاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں، ہمارے دور میں کہا جاتا رہا کہ پیٹرول پر ٹیکس لگایا جارہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ حکومت میں آکر مہنگائی کم کریں گے، قوم مہنگائی کم نہ کرنے پرعمران خان سے استعفا طلب کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…